154

احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اور وہی ٹارگٹ تھے، گرفتار ملزم کا پولیس کو بیان

احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اور وہی ٹارگٹ تھے، گرفتار ملزم کا پولیس کو بیان

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ احسن اقبال ہی اصل ٹارگٹ تھے۔

گرفتار ملزم نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہا کہ اس نے پستول 15 ہزار روپے میں اپنے ہی علاقے کے ایک شخص سے خریدا تھا۔

ملزم عابد حسین نے کہا کہ ‘احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اس لیے وہ آسان ہدف تھے اور وہی میرا ٹارگٹ تھے۔

قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال کی حالت تسلی بخش، واقعے کا مقدمہ درج
قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال کی حالت تسلی بخش، واقعے کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد کی گئی پستول میں 9 گولیاں تھیں، ایک گولی چلانے پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے اُسے قابو کیا جس کے بعد گولی کا رخ تبدیل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد حسین کارنر میٹنگ میں دوپہر 3 بجے سے مسلح بیٹھا ہوا تھا، ملزم نے ایک تنظیم کے 250 فارم فروخت کر کے پیسے جمع کئے۔ پولیس کے مطابق ‘پولیس کو دیئے گئے شیڈول میں احسن اقبال اس میٹنگ میں شامل نہیں تھے’۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم عابد حسین کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا جو ملزم کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر جائے وقوعہ تک لے کر آیا تھا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں قاتلانہ حملے میں زخمی
وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں قاتلانہ حملے میں زخمی

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گزشتہ روز نارووال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے۔ احسن اقبال سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کو ایک گولی لگی جو کہنی کو متاثر کرتے ہوئے پیٹ کے نچلے حصے میں داخل ہوئی، احسن اقبال کی کہنی کی ہڈی جوڑ دی گئی تاہم ڈاکٹروں نے پیٹ کے نچلے حصے سے گولی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ درج

وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں گرفتار ملزم عابد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قاتلانہ حملے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ناقص سیکیورٹی پر ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب اور ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں