پنجاب: 13 سال کے دوران 14 فائر فائٹرز دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہار گئے 154

پنجاب: 13 سال کے دوران 14 فائر فائٹرز دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہار گئے

پنجاب: 13 سال کے دوران 14 فائر فائٹرز دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہار گئے 

ورلڈ فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر یہ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ پنجاب میں روزانہ اوسطاً آتشزدگی کے 109 واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں اور ان حادثات کی بڑی وجہ بے احتیاطی اور شعور کی کمی ہے۔

ریسکیو اعداد وشمار کے مطابق 13 سال کے دوران صرف پنجاب میں آتشزدگی کے ایک لاکھ 9 ہزار 821 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ کروڑوں روپے کا مالی نقصان بھی ہوا۔

ریسکیو حکام کہتے ہیں کہ کثیر المنزلہ عمارتوں میں سیفٹی ایگزٹ کا نہ ہونا، فائر فائٹنگ آلات اور الارم کی عدم تنصیب، مارکیٹوں میں فائر فائٹنگ یونٹس کے لیے پانی کی عدم دستیابی، تنگ وتاریک گلیاں، بجلی اور گیس کی غیر مناسب وائرنگ اور آگ پکڑنے والی اشیاء کے قریب سگریٹ نوشی، یہ وہ وجوہات ہیں، جو آگ لگنےکا باعث بنتی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے قیام سے اب تک 13 سال کے دوران 14 فائر فائٹرز جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کو خود کو محفوظ بنانے کی بھی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں