آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کے دفتر نہ کھولیں، نواز شریف 124

آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کے دفتر نہ کھولیں، نواز شریف

آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کے دفتر نہ کھولیں، نواز شریف

آصف زرداری کے بیان پر نواز شریف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری صاحب کیچڑ اچھالنے سے گریز کریں، کیا وہ اتنے معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے، سابق صدر کو ان کی وعدہ خلافیاں بھی یاد دلادیں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کے دفتر نہ کھولیں، ان کا بیان قومی جماعت کے قائد کے شایان شان نہیں، زرداری صاحب اگر ماضی میں میرے اشاروں پر چلتے رہے تو آج کس کے اشاروں پر کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، پہلے میری زبان بول رہے تو ہمت کرکے یہ بھی بتا دیں آج کس کی زبان بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اینٹ سے اینٹ کے بیان پر زرداری سے ملاقات منسوخ کی، اُس وقت زرداری نے کیوں نہیں بتایا کہ اُنہیں یہ پٹی میں نے پڑھائی تھی، آج تین سال بعد آصف زرداری کو سچ بولنے کا خیال کہاں سے آگیا۔

نواز شریف نے شریک چئیرمین پیپلز پارٹی کو ان کی وعدہ خلافیاں بھی یاد دلادیں نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ وعدہ خلافی کس نے کی اور دھوکہ کس نے دیا کس نے کہا تھا کہ وعدے قرآن اور حدیث نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جانتے ہیں ڈاکٹرعاصم ودیگر کیخلاف نیب کارروائیاں کس کے کہنے پر ہوئیں، سندھ میں ہونے والی کارروائیوں سے میرا یا وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں، آصف زرداری اپنی توجہ انتخابات پر رکھتے ہوئے نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں