گجرات میں یونیورسٹی جانیوالی 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، ایک ملزم گرفتار 112

گجرات میں یونیورسٹی جانیوالی 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، ایک ملزم گرفتار

گجرات میں یونیورسٹی جانیوالی 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، ایک ملزم گرفتار

گجرات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

گجرات کے علاقے ڈنگہ میں تین طالبات یونیورسٹی جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔

جائے وقوعہ پر موجود افراد نے موٹرسائیکل سواروں کا تعاقب کیا اور اس دوران ایک ملزم کو پکڑ لیا جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہریوں نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے دیگر دو ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی طالبات میں 2 بہنیں اور ان کی ایک دوست شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ طالبات کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

پاکستان میں تیزاب گردی پر قانون سازی کے باوجود یہ واقعات تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں