شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے 128

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن 2018 کو کسی حادثے کا اندیشہ ہے، الیکشن تاخیر سے نومبر تک بھی ہو سکتے ہیں، عام انتخابات 2018کچھ التوا سے ہوں گے لیکن جسٹس ثاقب نثار ہی کرائیں گے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر رات کو 2 دفعہ گولی ماری گئی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کےگھر سے حمزہ شہباز کا گھر 200 گز سے بھی قریب ہے، گولی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر لگ سکتی ہے تو شہباز شریف آپ کے گھروں پر بھی لگ سکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا کر ماردیا گیا، احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ چار چھ ہفتے میں ان کا فیصلہ آرہا ہے، میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نواز شریف جیل جائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا کیس 62 ون ایف نہیں ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں نہ کچھ چھپایا، انکم ٹیکس گوشوارے بھی مکمل ہیں، میں الیکشن کمیشن سے کیس جیتاہوں، فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں