112

وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کا احترام نہیں کیا جاتا تھا: چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کا احترام نہیں کیا جاتا تھا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن از خود نوٹس کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کریں گے، میرے ججز کی عزت نہ کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہی ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور اس دوران انہوں نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے مجھے یاد کیا تھا۔

اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے یاد نہیں کیا تھا، سمن کیا تھا، وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کا احترام نہیں کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں