84

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: نیب نے شہبازشریف کے داماد کو طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کو طلب کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق نیب لاہور نے شہبازشریف کےداماد علی عمران کو  پیر کو طلب کرلیا۔

 نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علی عمران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب کے انویسٹی گیشن ونگ نمبر 2 نے انہیں طلب کیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی 22 جنوری کو نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے  تھے جہاں نیب حکام نے ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں