100

چوہدری نثار صحافیوں کے سیاسی سوالات سے خفا، پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار صحافیوں کی جانب سے سیاسی سوالات کرنے پر ناراض ہوکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

سابق وزیر داخلہ نے راولپنڈی میں اسپتال کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کے لیے آئے۔

صحافیوں کی جانب سے چوہدری نثار سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتداء میں ہی جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بار بار اسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا۔

چوہدری نثار کے بارہا منع کیے جانے کے باوجود ان پر سیاسی سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی جس پر سابق وزیرداخلہ نہ صرف خفا ہوئے بلکہ برہم ہوکر پریس کانفرنس ہی چھوڑ کر چلے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں