131

یو ، پی ، چرچ را جہ بازار میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

یو ، پی ، چرچ را جہ بازار میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) فرسٹ یو ، پی ، چرچ را جہ بازار میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عبادت کی گئی اور خدا تعالی کے حضور وطن عزیز کی سلامتی ، خوش حالی ، اور استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی تقریب کے دوران حمدیہ کلام بھی پیش کیا گیا اور وطن عزیز سے محبت کے اظہار کے لئے ملی نغمے بھی گا ئے گئے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاسٹر حنوک ڈیوڈ نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

اور ملک کہ دفاع کے لیے پاک فوج کی خدمات قابل ستائش اور خراج تحسین کے لائق ہیں ہم فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر ، صد آرصف علی زردار وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور تاریخی فتح پر ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اور اور ملک بھر کی طرح پاکستان کے اقلیتی عوام بھی اپنی پاک فوج کے پیچھے سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی کڑے وقت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

،سینیر پاسٹر شہباز ، سینڈرز کے چیر مین پاسٹر عادل گل ، پیر ریا ض شاہ ، چیرمین اعجاز گل جبران گل ، پادری شہباز، بوٹا پادری،فرسٹ یو ، پی چرچ راجہ بازار کے ڈیکن عمران گل ڈیکن علیم گل، ایلڈر شرجیل ، دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور مذہبی شخصیت پیر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسیحیوں کا کردار قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان اور پاکستان کی خوشحالی میں قابل ستائش ہے مسیحی تعلیمی ادارے ہسپتال اور دیگر مسیحوں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے اور یہ لوگ پاکستان کی خوشحالی سلامتی اور ترقی کے لیے ہمیشہ دعا کرتے ہیں اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں

یہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی دعا گو رہتے ہیں جس کی برکت سے بہت سی مشکلات اللہ پاک کے کرم آسان ہوتی ہیں ہم اپنے مسیحی بھائیوں کو بھی جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں وطن کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کا ٹا گیا اور پاک فوج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شہداء ملک کی سلامتی امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے خصو صی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں