سرگودھا کے نواحی علاقے معظم آباد میں مغوی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ کو 7 روز قبل اغواء کیا گیا تھا جس کی لاش برآمد ہوئی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ کی لاش ملی تھی جسے ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لاش پھینک دی تھی