107

ملتان کے کمرشل پلازہ میں آگ لگ گئی، کروڑوں روپے کا نقصان

: ملتان کے ایک کمرشل پلازہ میں آگ لگ گئی، 9 گھٹنے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں آٓگ بجھانے میں مصروف ہیں، فوجی جوان بھی مدد کو پہنچ گئے۔

ملتان کے علاقے صدر بازار میں ایک کمرشل پلازہ میں آگ لگ گئی، 3 منزلہ عمارت میں کاسمیٹکس اور کپڑے سمیت دیگر اشیاء کی دکانیں ہیں، آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، 9 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے فوجی جوان بھی کرینوں اور دیگر مشینری کے ہمراہ پہنچ گئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت میں دھواں بھر گیا، واقعے میں تاحال کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں