لاہور( آن لائن) لاہورمیں ڈور پھرنے سے 5سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پتنگ بازی کیخلاف پولیس کے کاغذی کریک ڈاون کا اس وقت پول کھل گیا جب ایک 5سال کی بچی کو ڈور پھر گئی، ڈور پھرنے سے بچی خون میں نہا گئی جبکہ بچی کے والد سہیل اور والدہ اپنی لخت جگر کو خون میں لت پت دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ،تاہم اطلا ع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
128