285

بینائی متاثر ہونےکا معاملہ: انجیکشن کی فروخت میں ملوث ایک ملزم گرفتار

بینائی متاثر ہونےکا معاملہ: انجیکشن کی فروخت میں ملوث ایک ملزم گرفتار

بینائی متاثر ہونےکا معاملہ: انجیکشن کی فروخت میں ملوث ایک ملزم گرفتار

فوٹو: اسکرین شاٹ/ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین شاٹ/ جیو نیوز

مخصوص انجیکشن لگنے سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونےکے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق انجیکشن کی فروخت میں ملوث ایک ملزم بلال رشیدکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم بلال رشیدکو عارف والا سےگرفتار کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم نوید کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہےکہ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 مریض سامنے آچکے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو متعلقہ انجیکشن استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

 نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کے مطابق  آنکھوں کو متاثر کرنے والی دوا کے پورے بیچ کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے اور اس دوا کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہیں ہے۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کو متاثر کرنے والی دوا فروخت کرنے والے دو سپلائرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے، غیرمعیاری انجیکشن لگنے سے مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہوا۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہےکہ بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کا استعمال مکمل طورپر بند کردیا ہے، غیر معینہ مدت تک یہ انجیکشن آنکھوں میں نہیں لگےگا، صرف کینسر کے مريض استعمال کرسکيں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی، متعلقہ انجیکشن سوئٹزر لینڈ سے آیا،کہاں رکھا گیا اور کہاں پیکنگ ہوئی پتا لگا رہے ہیں۔

 انجیکشن کے آنکھوں میں استعمال کی ڈریپ سے اجازت نہیں لی گئی: ڈاکٹر جاوید

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس انجیکشن کے آنکھوں میں استعمال کی کسی نے ایڈوائس نہیں لی تھی، ڈریپ سے بھی اس انجیکشن کی اجازت نہیں لی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گناہ گاروں کو سزا دی جائےگی، 5 سال کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، اسکینڈل میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائےگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=3wtzcRW9M_A

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں