ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس طلب
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس طلب کیا. مسائل سننے کے ساتھ ساتھ حل کیلئے تجاویز طلب کیں. ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر سے بھی
رابطہ کر کے پارکو کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک اور دیگر افسران کے ہمراہ بی ایم پی سرائے
سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. کام کی رفتار تیز تر کرنے اور معیاری مٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے پل پیارے والی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران موجود تھے