نوازشریف کے بیان پر حکومت فیصلہ کرے اور پارلیمنٹ میں وضاحت دے: خورشید شاہ 142

الیکشن کہیں بھی ہوں، خلائی مخلوق اس کا حصہ ہوتی ہے: خورشید شاہ

الیکشن کہیں بھی ہوں، خلائی مخلوق اس کا حصہ ہوتی ہے: خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا ہو یا پاکستان ، الیکشن کہیں بھی ہوں خلائی مخلوق اس کا حصہ ہوتی ہے۔

سکھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن ہے نہ دوست، فاروق ستار کو خود ان کی اپنی جماعت قبول نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

نگراں وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو کردار کا صاف ہوگا وہ نگران وزیراعظم ہوگا جس کا نام 15 مئی تک سامنے آجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں