جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں: نوازشریف 101

رمضان المبارک سے پہلے ن لیگ 10 پاور شوکرے گی؛شیڈول جاری

رمضان المبارک سے پہلے ن لیگ 10 پاور شوکرے گی؛شیڈول جاری

حکمران جماعت ن لیگ نے ملک بھرمیں سیاسی طاقت کے بھرپور مظاہرے کا فیصلہ کرلیا۔ رمضان المبارک سے پہلے دس بڑے جلسے کرنے کااعلان کردیا گیا۔

نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز انتخابات کی تیاری اور اپنا بیانیہ شہر شہر پہنچانے کا مشن لے کر رمضان سے پہلے دس بڑے شہروں میں پاور شو کریں گے۔مسلم لیگ ن نے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں آج سیاسی پاور شو کریں گی
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں آج سیاسی پاور شو کریں گی

شیڈول کے مطابق یکم مئی کو ساہیوال، دو مئی کو رحیم یار خان اور چار مئی کو چترال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم اور اُن کی صاحبزادی 5 مئی کوجہلم ،6 کو مانسہرہ اور 8 مئی کو خوشاب میں میدان سجائیں گے چشتیاں کے متوالے بھی تیاری پکڑلیں کیونکہ نو مئی کو وہاں پنڈال سجے گاجبکہ دس مئی کو چکوال ، گیارہ کو ملتان اور تیرہ مئی کو گوجرخان میں جلسہ عام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں