114

فاٹا کو انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے، اسفند یار ولی

بونیر: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سیاسی مسئلے پارلیمنٹ میں حل کریں لیکن عمران خان سیاسی مسائل کو عدالت لے گئے۔

بونیر میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ حکومت وقت سے درخواست کرتا ہوں کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں اور یہ انضمام آئندہ الیکشن سے قبل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے اور پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سیاسی مسئلے پارلیمنٹ میں حل کریں لیکن عمران خان سیاسی مسائل کو عدالت لے گئے جس سے سپریم کورٹ کی حیثیت متنازع ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ سیاسی معاملات میں الجھنے سے گریز کرے، اس سے لوگ مایوس ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں