109

جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ، آج اہم ملاقات ہوگی

لاہور: جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جانب سے قائدین آج ملاقات کریں گے۔

پنجاب میں سیاسی اتحاد کے لئے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت سے آج لاہور میں ملاقات کرے گا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی جس میں دونوں جانب سے کیے جانے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کل دو اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم این اے بلال ورک تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلخ شیر مزاری اس محاذ کے سرپرست ہوں گے۔

نئے صوبے کی تحریک میں طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں