130

خالد مقبول کی فاروق ستار کو 16 اپریل تک ذمہ داریاں سنبھالنے کی مہلت

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ بہادر آباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو 16 اپریل تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

کراچی میں ایم کیوا یم بہادرآباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے فاروق بھائی کے ساتھ مسئلہ کسی حل تک پہنچ جائےگا اور فاروق بھائی کی مشکل کو سمجھتے ہیں، ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اگر فاروق ستار کسی ایک کیلیے پارٹی کوڈی فیس کرناچاہتےہیں تو ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی طرح اختلافات کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے لیکن کچھ لوگ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار 16 اپریل تک آجائیں اور ذمہ داریاں سنبھال لیں، ان کے وقار کی ذمےداری میری ہے، اگر وہ اس تاریخ کے بعد آئے تو ایک کارکن کی حیثیت ہوگی اور ذمہ داریوں کا تعین نئے سرے سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار آئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، انہیں 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں