125

ایم کیو ایم پاکستان کے 3 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن محبوب عالم سمیت 2 صوبائی اسمبلی کے اراکین سیف الدین خالد اور کامران فاروقی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پی ایس پی میں شامل ہونے والے ارکین اسمبلی نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ان دو سال میں کسی پر بندوق نہیں تانی اور نہ ہی کسی کو گالی دی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں تو کوئی نظریاتی شخص وہاں نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم سے سوال ہورہا تھا کہ پی ایس پی میں شمولیت کیوں نہیں ہو رہی لیکن اب یہ سوال ہورہا ہے کہ پی ایس پی میں لوگ کیوں شامل ہورہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پی ایس پی سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کرے گی اور سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ ہماری جماعت یا ہماری جماعت کا حمایت یافتہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دنیا کا سب سے زیادہ پر امن شہر بنانا چاہتے ہیں اور کراچی کو ایسا شہر بنائیں گے جہاں کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے 2 ہزار دفعہ سوچے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس پی میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم اورنگی ٹاؤن کے حلقہ این اے 242 سے منتخب ہوئے تھے۔

سیف الدین خالد متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر اورنگی ٹاؤن کے حلقہ پی ایس 94 سے منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں