125

شہبازشریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف نوکری کی درخواست دکھائی دیتی ہے: عمران

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف سے متعلق شہبازشریف کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق سوال پرکہا کہ آرمی چیف سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم کرنی چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہبازشریف کے بیان پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے منہ سے چیف آف آرمی سٹاف کی اچانک تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں