167

اگر عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے توحکومت عمل کرے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عدالت نے اگر خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت عمل در آمد کرے۔

ایک انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت اور پولیس کا فرض ہے اس پر عمل کرے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں اور الیکشن وقت پر ہوں، ہرپاکستانی کی خواہش ہے کہ ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر باجوہ ڈاکٹرائن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق کوئی پالیسی دستاویز جاری نہیں کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ طالبان پر ادارے کا کوئی اثر و رسوخ نہیں، طالبان سے کوئی ایسا تعلق نہیں کہ ان کو جو کہیں وہ کر لیں جب کہ افغانستان میں امن کے لیے جتنا حصہ ڈال سکتے ہیں ڈال رہے ہیں، امن کیلئے اور کچھ بھی کرنا ہوتو تیار ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلس سے آرمی چیف سے ملاقات میں بھی اس بارےمیں بات ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں