114

وزیراعظم کی سحرو افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بل تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مہینوں خصوصاً ماہ رمضان میں لوڈ مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام بجلی گھروں کو فعال رکھا جائے۔

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی کو بجلی واجبات کی وصولی بہتر اور توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئےمیرٹ پربھرتی کی ہدایت کی


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں