116

پی ٹی وی حملہ کیس، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماعدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عمران خان نے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضروری کام کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں