102

پی ٹی آئی چھوڑنے والے احمدرضا مانیکا کو ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کی پیشکش

پاکپتن(آن لائن) تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا کو ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش کی۔

یاد رہے کہ احمد رضا مانیکا نے 31 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں