165

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 اپریل کو افغانستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر 6 اپریل کو افغانستان جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 اپریل کو کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم دورہ کابل میں افغان صدر اور دیگر قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ افغانستان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 8 اپریل سے 11 اپریل تک چین کا دورہ بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں