139

22 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز الیکشن میں ہے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی کے دوران میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہوا تھا، لندن میں اسی کے علاج کے سلسلے میں آتا ہوں۔

لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’میں امریکا میں آپریشن کے بعد 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، لندن میں معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، الزام خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن قوم کی توقع اور ضرورت ہے، 22 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز الیکشن میں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ آئندہ وزیراعظم بن گئے تو ان کی اولین ترجیح کیا ہوگی تو انہوں نے کہا کہ جب موقع آئے گا تو تو ترجیحات کے بارے میں پوری قوم کو بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم سے سچ کی توقع کرتی ہے جھوٹ کی نہیں، میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن آیا تھا اور 2آفیشل میٹنگز بھی ہوئی ہیں۔

شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہواتھا، سعودی عرب سے امریکا گیا تھا جہاں میجر سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد میں 2003 کے اواخر اور 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، جب تک میں پاکستان نہیں گیا لندن میں اپنے معالج سے علاج کراتا رہا، معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے جس سےاللہ نے جان چھڑائی، عمران خان کو کچھ خیال ہونا چاہیے کچھ احساس ہونا چاہیے‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف چند روز قبل طبی معائنے کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کی میڈیکل چیک اپ ہوئے اور کچھ میٹنگز بھی ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں