138

حافظ محمدشبیر اور عرفان ناگرہ کی لارڈمیئرلاہور کرنل (ر) مبشرجاوید سے خصوصی ملاقات

حافظ محمدشبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی پاکستان میں انویسٹمنٹ کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں اور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔کرنل(ر)مبشر جاوید
محمدعرفان ناگرہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں گلف میں مسلم لیگ (ن) کیلئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ میئرلاہور

کویت (نمائندہ خصوصی) حافظ محمدشبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت و کوآرڈینیٹرپاکستان ٹوورازم برائے کویت کی کویت کے دورہ پرآئے لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات میں محمدعرفان ناگرہ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ گلف بھی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد کویت اور پاکستان کے مابین تجارت کو فروغ دینا اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ دلوانا تھا۔ حافظ محمدشبیر نے کرنل (ر) مبشر جاوید کو بتایا کہ کویتی سرمایہ کار پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک قرار دے چکے ہیں اور وہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور100بلیئن ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے ہم تیار ہیں جس پر لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید نے کہا کہ ہم آپ کی اس کاوش کو سراہتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انکے دور اقتدار میں پاکستان ترقی کی منزلوں کی طرف گامزن ہوا۔کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ ہم دیارغیر کویت میں میڈ ان پاکستان کو لانچ کرنے پر آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کویتی وفد کے ہمراہ ہماری طرف سے آپ کو دعوت ہے آپ آئیں ہم بورڈ آف انویسٹمنٹ سے ملاقات سمیت دیگر انویسٹمنٹ کے حوالہ سے آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ پاکستان میں انویسٹمنٹ کو فروغ مل سکے۔ کرنل (ر) مبشر جاوید لارڈمیئر لاہور نے محمدعرفان ناگرہ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ گلف کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمدعرفان ناگرہ جیسے نوجوان پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم پاکستان مسلم لیگ(ن ) کیلئے انکی اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔ آخر میں حافظ محمدشبیرڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت اور محمدعرفان ناگرہ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ گلف نے کرنل (ر) مبشر جاوید لارڈ میئر لاہور کا کویت آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں