170

عمران خان پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی ہوگی

جنگ جیو پر الزامات عمران خان کو عدالتی سمن جاری

اسلام آباد: جنگ اور جیو پر بے بنیاد الزامات لگانے کے ہتک عزت کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی کے باعث عمران خان کے سمن جاری کردیے گئے۔ 

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کے حکم پر عدالتی اہلکار نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی سمن چسپاں کر دیا۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عمران خان یا اُن کے وکیل پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے دو مرتبہ بلائے جانے کے باوجود نہ عمران خان خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل آیا۔

یاد رہے کہ جیو جنگ گروپ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے پر معافی مانگنے اور ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان پر نواز شریف سے پیسے لینے، پیسے کی خاطر بھارت اور امریکا کے ایجنڈے پر عمل کرنا، میڈیا گاڈ فادر، بلیک میلر اور فرعون جیسے الزامات لگائے اور ہر الزام کئی بار دہرایا تاہم جب جب عدالت نے انہیں طلب کیا تو وہ پیش نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں