نوازشریف کے بیان پر حکومت فیصلہ کرے اور پارلیمنٹ میں وضاحت دے: خورشید شاہ 184

چیف جسٹس اور وزیراعظم ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا: خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کو ملنا چاہیے لیکن اس کا ایک وقت ہوتا ہے، ہر ملاقات اور فیصلے کا ایک وقت ہوتا ہے، اگر ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کا آؤٹ پٹ یہی نکلتا ہے کہ مسائل پربات چیت ہونی چاہیے، ان کے حل کے لیے عمل کون کرے، عدلیہ ڈائریکٹ عمل نہیں کرا سکتی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ این آر او ہو یا جوڈیشل این آر او ہو اس پربات نہیں کروں گا، سسٹم اور آئین جو کہتا ہے اس پر عمل کرنا چاہیے، ملک میں سسٹم، ادارے اور عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہیے، ادارے اور سسٹم مضبوط ہونے سے این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی، این آر او کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ادارے کمزور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں