178

کیپٹن صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب نے نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/wp-content/uploads/2018/03/nab-latter.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”نیب کی جانب کردہ پریس ریلیز کا عکس” type=”popup” link=”” align=”center” ]

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال کا پلاٹ،ایک کنال کا گھر، ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈیولیپمنٹ گول اچیومنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپے کیپٹن (ر) صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔

نیب اجلاس میں میسرز ایز گارڈن نائن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں