راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزا نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے بیان کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئندہ ماہ میاں نواز شریف کو سزا ہونے کا بیان دے کر عوام کو تاثر دیا ہے کہ فیصلہ لکھا جا چکا اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ اکمل مرزا نے کہا کہ عمران خان کا بیان پورے عدالتی نظام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ سپریم کورٹ اس بیان کا از خود نوٹس لے کر عمران خان سے جواب طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات لغو ، بے بنیاد اور بلا جواز ہوتی ہے ، نواز شریف سسٹم ڈی ریل کرنا چاہتے تو مرکز اور پنجاب میں حکومتیں ختم کر کے بحران پیدا کر سکتے تھے۔ نواز شریف نے پارلیمانی و جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے نااہلی کی سزا قبول کی اور اب ٹرائل کورٹ میں اپنا بھرپور دفاع کر رہے ہیں۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان نے یہ بیان کن معلومات کی بنیاد پر دیا ، کیا فیصلہ لکھ کر انہیں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اکمل مرزا نے کہا کہ اگر عمران خان سے پوچھ گچھ نہ کی گئی تو ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
عوام کیا چاہتے ہیں!
پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیرِاہتمام کرسمس ڈے کبڈی چیلنج میچ 2025
پا کستان امن فورس کا حصہ کیو ں بنے !
خالق کائینات کی رضا مخلوق خدا کی خدمت میں پنہاں ہے
پی آئی اے اصلاح یا اعتراف شکست
منظر نامہ بدل بھی سکتا ہے !
سفیرِ اسلام علامہ محمد عبداللہ سیالویؒ: آفتابِ شریعت اور ماہتابِ طریقت
مفتی شمائیل ندوی اورجاوید اختر کے درمیان, “اللہ کے ہونے نہ ہونے” کا مناظرہ
مہنگائی کے عوام پر منفی اثرات !
عورت، آزمائش اور اللہ پر یقین