لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا 84

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کل کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں