این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا 159

این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔

پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 131 میں عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

عمران خان نے مجموعی طور پر 84313 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار خواجہ سعد رفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے آر او سے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس میں عمران خان کی کامیابی برقرار رہی تھی تاہم ان کی کامیابی کا مارجن کم ہو کر 608 رہ گیا تھا۔

بعد ازاں سعد رفیق نے آر او سے پورا حلقہ کھولنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے آر او کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے آج خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں