نوازشریف پاکستان آئیں اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے: عمران خان 92

نوازشریف پاکستان آئیں اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے: عمران خان

نوازشریف پاکستان آئیں اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا فیصلہ کل آرہا ہے لہٰذا وہ پاکستان آئیں کیونکہ اڈیالہ جیل ان کا انتظار کررہی ہے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل نواز شریف کا فیصلہ آرہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آکر فیصلہ سنوں گا، آپ اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ہم انتظار کریں گے، پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ قانون اندھا ہوتا ہے اور سب کے لیے ایک ہوتا ہے، کیا یہ رعایت ایک عام مجرم کو بھی ملتی ہے؟ جہاں کمزور اور طاقتور کے لیے قانون میں فرق ہو وہاں بڑی قومیں برباد ہوتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا نیب کے الیکشن تک سیاستدانوں کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کا کہنا بالکل ایسا ہے جیسے دو ٹیمیں میچ کھیل رہی ہیں اور ایک ٹیم میں میچ فکسر پکڑا گیا، اب کہہ رہے ہیں اسے اس لیے میچ سے نہیں نکالو کہ میچ خراب ہوجائے گا، اس کی سمجھ نہیں آرہی، یہ پاگلوں والی بات ہے اور اس میں کوئی قانون نہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ہم خود اپنے ملک کو بنانا ری پبلک بنارہے ہیں، قانون کسی میں امتیاز نہیں کرتا، قانون جب ہوتا ہے جب سب کے لیےایک ہو، قانو اس لیےنہیں ہوتا کہ طاقتور کو کچھ نہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں