میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے: زرداری 146

میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے: زرداری

میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے: زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے نواب شاہ سے اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ایک چھوٹا زمیندار ہے اور میرے ووٹوں کے لیے کام کرتا ہے، میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ڈاہری میرا کارکن ہے جسے میرے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اگر میری کسی کےساتھ ڈیل ہوتی تو اسماعیل کو گرفتار نہ کیا جاتا بلکہ میرے کہنے پر گرفتاریاں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، ہر جگہ آزاد امیدوار کھڑے ہورہے ہیں جن میں کچھ ہماری، کچھ نوازشریف اور کچھ عمران خان کی بس سے اترے ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے لیکن جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اس کو ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی۔

آصف زرداری نےکہا کہ چاہتا ہوں بلاول کو پارلیمانی تجربہ ہو، وہ اپوزیشن لیڈر بھی بنے تو کوئی اعتراض نہیں، بہتر ہوگا کہ اپنی زندگی میں اسے وزیراعظم بنتا دیکھوں۔

’انتخابات میں تاخیر کی آئین میں گنجائش ہی نہیں‘
سابق صدر نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین میں گنجائش ہی نہیں، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ارتقاء پر یقین رکھتا ہوں انقلاب پر نہیں، عمران خان کی مجھ پر تنقید ان کا حق ہے، خان صاحب تو کہہ چکے ہیں کہ میرے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے، انہوں نے خود سارے دروازے بند کردیے‘۔

آصف زرداری نے کہا کہ ’ہر جگہ آزاد امیدوار کھڑے ہورہے ہیں، منظور وٹو کو کسی نے کہا کہ ان کا آخری الیکشن ہے آزاد لڑیں، منظور وٹو پیپلز پارٹی سے فارغ ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی بنی نہیں تھیں یہ بنائی گئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں