(ن) لیگ اور مریم نواز انتخابی نتائج متنازع کرنے کی کوشش کررہے ہیں: فواد چوہدری 102

(ن) لیگ اور مریم نواز انتخابی نتائج متنازع کرنے کی کوشش کررہے ہیں: فواد چوہدری

(ن) لیگ اور مریم نواز انتخابی نتائج متنازع کرنے کی کوشش کررہے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حواری انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں جب کہ نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی، اقتدار میں آکر فاٹا کے انضمام کو مکمل کیا جائے گا، جیسے ہی حکومت میں آئیں گے جلد از جلد فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے، جو لوگ فاٹا کے معاملے پر احتجاج کررہے ہیں ان سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں۔

انتخابات کا التوا قبول نہیں کریں گے: ترجمان تحریک انصاف

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا التوا اب ممکن نہیں اور کسی صورت بھی التوا کو قبول نہیں کریں گے۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حواری انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں، نوازشریف لندن میں بات کرتے ہیں اور فوج پر مسلسل تنقید کررہے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے، نوازشریف اور (ن) لیگ کے بیانیے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی مشکلات میں اضافہ نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے سے ہوا، ان کے بیانیے کی وجہ سے ہی پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں آیا۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے پاکستان نیچے آئے گا اور اب اس کے خوفناک نتائج سامنے آرہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، اس کی ذمہ داری نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔

تحریک انصاف نے چاروں گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

فواد چوہدری نے چاروں صوبائی گورنرز بالخصوص گورنر کے پی کے کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا گورنر قبائلی علاقوں کا انتظامی سربراہ ہے، یہ روایت رہی ہے کہ باقی گورنر تبدیل ہوں نہ ہوں لیکن گورنر کے پی کے تبدیل ہوتے ہیں، ہمیں نہیں سمجھ آرہی انہیں تبدیل کیوں نہیں کیا جارہا، اگر انہیں الیکشن کے بعد تبدیل کرنا ہے تو وہ ہم آخر خود کرلیں گے۔

بلاول کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت

فواد چوہدری نے لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل کا غیر متشدد رہنا ضروری ہے، سیاست تشدد کے ماحول میں نہیں ہوتی، شدید گرمی میں پانی نہ ملنے پر لیاری کے لوگوں کا احتجاج اپنی جگہ ہے لیکن تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی سیکڑوں لوگوں پر ایف آئی آر کرانے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کرے، اس طرح لوگوں پر مقدمہ کرانا مناسب عمل نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں