مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا 76

مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا

مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور لیگی رہنما مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے ایک کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔

جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، الیکشن مہم میں بھی تیزی آتی جارہی ہے، ایسے میں ایک کارکن نے مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کا ہی استعمال کیا اور اصلی شیر لے کر پہنچ گیا۔

میاں ضیاء کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن تک وہ روزانہ این اے 127 کی ہر گلی اور محلے میں شیر لے کر جائیں گے اور اپنی رہنما کی انتخابی مہم چلائیں گے

واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این 127 (لاہور 5) اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 (لاہور 30) سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

این اے 127 میں مریم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ہوں گے۔

یہ حلقہ عوامی کالونی، چنگی امر سندھو، بوسٹن کالونی،گرین ٹاؤن، فضل حق کالونی، کوہ نور ہاؤسنگ اسکیم، گلشن کالونی، مریم کالونی، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن، پاک کالونی، ستارہ کالونی، طارق آباد اور ٹاؤن شپ پر مشتمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں