پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل 121

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

 کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام 21 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ ویمنز کھلاڑیوں کیلئے یویو ٹیسٹ سب سے مشکل مرحلہ رہا تاہم شدید گرمی کے باوجود ویمنز کھلاڑیوں نے تمام ٹیسٹ مکمل کئے۔

خواتین کرکٹرز نے گرمی میں رننگ اور پش اپ بھی لگائے جب کہ جمنازیم میں بھی مختلف ٹیسٹ بھی لیے گئے۔

فٹنس ٹیسٹ میں جویریہ ودود، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سپر فٹ قرار پائیں تاہم ثناء میر گھٹنے کی انجری کی وجہ سے یویو ٹیسٹ نہ دے سکیں البتہ بیشتر ٹیسٹ میں بھرپور فٹنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم یکم جون سے ملائیشیاء میں شروع ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی۔

 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں