119

سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1335 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے سے ملک بھر میں فی تولہ سونا 58950 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 86 روپے اضافے کے بعد 50528 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں