کریک ڈاون بدستور جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔عباس مجید خان مروت 203

کریک ڈاون بدستور جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔عباس مجید خان مروت

 کریک ڈاون بدستور جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔عباس مجید خان مروت

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ایبٹ آباد پولیس و ٹریفک وارڈن پولیس کی تیز رفتار ی، کم عمر اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون ماہ رمضان کے دوران 600سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس و ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس نے ایس پی ہیڈکوارٹر قمر حیات خان کی زیر نگرانی ماہ رمضان کے دوران بعد از افطاری ون ویلنگ، کم عمر اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا

اس دوران گزشتہ 07رمضان تک 600سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ان کاروائیوں میں تھانہ کینٹ پولیس نے 120موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی چوکی سکندر آباد نے 52، تھانہ میرپور و چوکی جناح آباد کی حدود میں 110موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی تھانہ نواں شہر پولیس نے 58، تھانہ حویلیاں پولیس نے 50، مانگل پولیس نے 23، بگنوتر پولیس نے چوکی ہرنو پر 130موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جبکہ مسلم آباد چوکی پر 90غیر قانونی

موٹر سائیکل سواروں کے خلا ف کاروائیاں عمل میں لانے کے بعد چھوڑا گیا۔یاد رہے ضلع بھر میں افطار کے بعد مختلف سڑکوں پر منچلے اور کم عمر نوجوان ون ویلنگ اور حد رفتار کی خلاف ورزیوں میں مشغول ہونے کی شکایت تھی جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے تھے

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے اس حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرنے اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے اور یہ کریک ڈاون بدستور جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔عباس مجید خان مروت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں