وفاقی کابینہ کل رات 12 بجے تحلیل اور وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی 98

وفاقی کابینہ کل رات 12 بجے تحلیل اور وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی

وفاقی کابینہ کل رات 12 بجے تحلیل اور وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کل رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد ملک میں وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت آئینی مدت مکمل کرے گی جس کے تحت جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش اور ان کی کابینہ تحلیل ہوجائے گی

ذرائع کےمطابق وزیراعظم کل وفاقی کابینہ کا الوادعی اجلاس بلا کر ارکان سے اظہار تہنیت کریں گے، وزیراعظم کل اپنے آفس کے افسران اور عملے سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم کو چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی پر مسلح افواج کے دستے سلامی دیں گے۔

ذرائع نےبتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہاؤس میں نہیں ذاتی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں موجودہ حکومت کی مدت مکمل پوری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کا انتخاب کرلیا گیاہے جس کےلیے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ر) ناصر الملک کو نامزد کیاگیا ہے۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اتفاق نہیں ہوسکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں