انتخابات 2018: کاغذات نامزدگی کی وصولی جاری، کئی امیدواروں نے فارم حاصل کرلیے 122

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے اور جن جماعتوں کے انتخابی نشان پر تنازع نہیں ان کے نشانات برقرار رکھے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار ، پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کو تیر، متحدہ قومی موومنٹ کو پتنگ اور مسلم لیگ (ق) کو سائیکل کے بجائے ٹریکٹر کا نشان جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 77 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی درخواست پر تنازعہ نہیں اس لیے ایسی جماعتیں اپنے نشانات کی اہل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان شیر، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا، جماعت اسلامی کا ترازو، عوامی نیشنل پارٹی کا لالٹین اور عوامی مسلم لیگ کا انتخابی نشان قلم دوات برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں