بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 13 افراد زخمی 110

بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 13 افراد زخمی

بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 13 افراد زخمی

بنوں: جنرل بس اسٹینڈ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

جیونیوز کےمطابق بنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی موٹرسائیکل میں پہلے سے دھماکا خیز مواد نصب تھا جس کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی پولیس موبائل موٹرسائیکل کے قریب سے گزرنے لگی تو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا جس کےنتیجے میں موبائل میں موجود ایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جب کہ 13 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 13 افراد میں عام شہری شامل ہیں، زخمی و شہید کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں