رابعہ قتل کیس: تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے، پولیس 94

رابعہ قتل کیس: تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے، پولیس

رابعہ قتل کیس: تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے، پولیس

 کراچی کے علاقے منگھو پیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی رابعہ کے کیس میں گرفتار تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رابعہ قتل کیس میں گرفتار

رابعہ قتل کیس
رابعہ قتل کیس

تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے ہیں۔ عمر شاہد نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فضل، مہراب اور فقیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان نے پرانی دشمنی کی بناء پر واردات کی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل منگھو پیر میں کچرا کنڈی سے ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت بعد ازاں اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 7 سالہ رابعہ کے نام سے ہوئی تھی۔

بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے خلاف اہل علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں