وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی نااہل ہوگئے 145

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی نااہل ہوگئے

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی نااہل ہوگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی رہ نما کی درخواست پر 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت کرتے رہے اور انہوں نے اقامہ رکھا۔

دوسری جانب خواجہ آصف کے وکیل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دلائل دیئے تھے کہ ان کے موکل کی جانب سے آمدن اور اثاثوں کی تفصیل نہیں چھپائی گئی۔

انہوں نے انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکٹریکل کمپنی کا ایک خط بھی پیش کیا جس کے مطابق خواجہ آصف کمپنی کے کل وقتی ملازم نہیں بلکہ لیگل ایڈوائزر ہیں اور کمپنی کا نمائندہ ان حقائق کی تصدیق کے لیے پاکستان جا کر عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہے۔

عدالت عالیہ نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد 10 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں