91

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ چار روز قبل اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن گئے تھے تاہم آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

مریم نواز نے لندن سے اسلام آباد آمد سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں پہنچ جائیں گے اور انشاءاللہ عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں افسردگی سے مزید لکھا کہ الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں