86

شہباز شریف کا دورہ کراچی، گورنر سندھ سے ملاقات

راچی: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے کراچی پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے۔

گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے شہبازشریف کو خوش آمدید کہا، وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنر ہاؤس میں ناشتہ کیا جس کےبعد ان کی گورنر محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کے شہریوں کا بھی حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان اورتوانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کاثمر ہے، پنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔

شہبازشریف کی مصروفیات

شہباشریف اپنے ایک روزہ دورے میں مسلم لیگ (ن) سندھ اور کراچی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے جب کہ وہ بلدیاتی نمائندوں اور اقلیتی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

شہبازشریف سے مسلم لیگی خواتین اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں سمیت وکلا اور بزنس کمیونٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے جس میں وہ میڈیا کو دورہ کراچی  سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں