35

وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس
متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے  واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا  جبکہ  زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6  افراد جاں بحق ہوگئے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جب کہ آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کچھ حصے گر گئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=8KU6CSvtkDc&pp=0gcJCU8KAYcqIYzv

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں