مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں 55

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں

فوٹو انسٹاگرام/ جنید صفدر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی بارات کی تصاویر سامنے آگئیں۔

جنید صفدر کی شادی لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔

جنید صفدر کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔

جنید صفدر نے شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں سفید رنگ کی شیروانی پہنے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل نے سرخ عروسی جوڑا پہنا ہے۔

واضح رہے جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہوئی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں ہو گی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں